نئی دہلی15فروری(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے سامنے موجود غذائی قلت جیسے موجودہ سماجی مسائل کودور کرنے پر توجہ مرکوزکریں۔مودی نے یہاں سائنسی اور صنعتی تحقیقی کونسل سوسائٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مجاز لیبارٹریوں کوتیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سائنس کو ملک کے ہر کونے میں ہر طالب علم تک لے جایا جا سکے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مودی نے نوجوانوں کو سائنس کی جانب متوجہ کرنے اورسائنسی سوجھ بوجھ مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف حصوں میں کام کر رہے بھارت کے درمیان تحقیق اور ترقی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کے سلسلے میں بھی تجاویزدی ہیں۔مودی نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ بھارت کی ضروریات پر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی مصنوعات اور پانی کے تحفظ کے میدان میں مفید تحقیق کے ذریعے بھارت کے سامنے موجودغذائی قلت جیسے موجودہ سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاہے کہ سائنسدانوں کوجن ابھرتے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ان میں 5 جی وائرلیس ٹیکنالوجی، مصنوعی میدھا اورقابل تجدید توانائی جمع کے لیے اقتصادی اور زیادہ وقت تک چلنے والی بیٹری شامل ہے۔پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ مودی نے عالمی مصنوعات تیار کرنے کے لیے جدید سائنس کے ساتھ روایتی علم کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے جدت طرازی کی بھی بات کی۔مودی نے سائنسی برادری سے عام آدمی کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔